کیف: یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ میدانِ جنگ میں یوکرینی فوج کی کامیابیاں اور روسی افواج کو بھاری نقصانات امن مذاکرات میں کیف کی پوزیشن مضبوط بنا رہے ہیں۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی کے مطابق یوکرینی فوج کی دفاعی کارروائیاں اور روسی اہداف خاص طور پر تیل کی تنصیبات پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے حملے مؤثر ثابت ہو رہے ہیں، روس کو جنگ ختم کرنے پر آمادہ کرنے میں امریکا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کی ثالثی میں سہ فریقی مذاکرات آج سے ابوظہبی میں شروع ہوں گے جو فروری کے بعد اس سلسلے کی پہلی کوشش ہے۔





