اگر آپ اسپیکر کے چیمبر میں جانا گوارہ نہیں کرتے،توبھئی! عہدہ کیوں سنبھالا ہوا، مراعات کیوں لے رہے ہو؟ وفاقی مشیر سیاسی امور کی محمود خان اچکزئی پر تنقید
وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈرمحمود اچکزئی کہتے اسپیکر کو تسلیم نہیں کرتا، لیکن ان کے دستخط سے عہدے کو سنبھالا ہوا، اگرآپ اسپیکر کے چیمبر میں جانا گوارہ نہیں کرتے، تو بھئی! عہدہ کیوں سنبھالا ہوا، مراعات کیوں لے رہے ہو؟ انہوں نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں آپریشن ضرب عضب کے تحت دہشتگردی کا خاتمہ کیا گیا، آپریشن ضرب عضب اتفاق رائے سے شروع کیا گیا تھا۔
باقی چیزوں کو ایک طرف رکھیں اور دہشتگردی کے معاملے پر پوری قوم کو یکجا ہونا چاہیئے۔ اب معاملہ یہ ہے کہ اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی نے اسپیکر کے دستخط سے عہدے کو سنبھالا ہے، لیکن وہ اسپیکر کے چیمبر میں جانا گوارہ نہیں کرتے، وہ کہتے میں ان کے چیمبر میں نہیں جاؤں گا، میں ان کو اسپیکر تسلیم نہیں کرتا، بھئی یا پھر آپ کہتے کہ میں آپ کو تسلیم نہیں کرتا، اس لئے میں آپ کے دستخط سے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ کیوں سنبھالوں؟اپوزیشن لیڈر کا عہدہ سنبھال لیا، مراعات لے رہے، لیکن اسپیکر کے چیمبر میں جاکر آپ وزیراعظم سے ملاقات کرنے کو تیار نہیں۔





