ایک طالبہ صبح یونیورسٹی جاتی اور شام کو کیب چلاتی ہے، وہ کہتی کیب اس لئے چلاتی ہوں کہ امن وامان کی صورتحال اچھی ہوگئی ہے، خواتین اور بچوں کیخلاف جرائم میری ریڈ لائن ہیں، وزیراعلی پنجاب
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں گاڑی میں جاتی ہوں تو مجھے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ خواتین اسکوٹیز اور رکشے چلاتی ہیں، ایک طالبہ صبح یونیورسٹی جاتی اور شام کو کیب چلاتی ہے، وہ کہتی کیب اس لئے چلاتی ہوں کہ امن وامان کی صورتحال اچھی ہوگئی ہے، خواتین اور بچوں کیخلاف جرائم میری ریڈ لائن ہیں۔
انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام چیمپئنز کو مبارکباد , باصلاحیت اور روشن مستقبل رکھنے والی نوجوان خواتین کو دیکھ کر بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ والدین کو بھی مبارکباد، جنہوں نے اپنی بیٹیوں پر یقین کیا اور ان کے خوابوں کی تکمیل میں ان کا ساتھ دیا۔ خاص طور پر ماؤں کو اپنی بیٹیوں کے لیے تالیاں بجاتے دیکھ کر میری آنکھیں نم اور دل فخر سے بھر گیا۔





