Roze News

فرانس میں مظاہرے ہوئے کسی نے گولی نہیں چلائی ،ہم جلوس نکالتے ہیں یہ سیدھی سر میں گولیاں مارتے ہیں ، محمود خان اچکزئی

فرانس میں مظاہرے ہوئے کسی نے گولی نہیں چلائی ،ہم جلوس نکالتے ہیں یہ سیدھی سر میں گولیاں مارتے ہیں ، محمود خان اچکزئی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے چیئرمین اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران قاتل ہیں جو اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے پرامن جلوسوں پر سیدھی گولیاں چلاتے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دنیا کے دیگر ممالک کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرانس جیسے ممالک میں بڑے بڑے مظاهرے ہوتے ہیں لیکن وہاں کسی پر گولی نہیں چلائی جاتی۔

ملکی انتخابات اور عوام کے مینڈیٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ چار کروڑ عوام کی رائے دہی اور ووٹ کا بھیانک مذاق اڑایا گیا، جسے فوری طور پر روکا جانا چاہئے، عمران خان اچھا ہو یا برا لیکن یہ ایک ناقابلِ تردید حقیقت ہے کہ 2024ء کا الیکشن عمران خان اور اس کی پارٹی نے واضح طور پر جیتا تھا مگر حکمران طبقہ وہ مینڈیٹ دینے کے لیے ہرگز تیار نہیں تھا، یہ لوگ پہلے دن سے ہی اس کوشش میں لگے ہوئے تھے اور انہوں نے لوگوں کو ڈرا دھمکا کر قومی اسمبلی کی نشستیں کم کرکے 70 پر لا کھڑا کیا۔