Roze News

اگر ٹائیگر کے ساتھ ایسا ہو سکتا ہے تو کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے: سنیل شیٹی

سنیل شیٹی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

بالی وڈ کے سینئر اداکار سنیل شیٹی نے اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں سنیل شیٹی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پوری دنیا ٹائیگر اور جیکی دادا سے محبت کرتی ہے اور اگر ان کے ساتھ ایسا کچھ ہوسکتا ہے تو یہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹائیگر کھیلوں اور ورزش پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ یہ کیسے ہوا لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے محفوظ رہنا انتہائی اہم ہے، میرے لیے جیکی دادا بچپن کے دوست ہیں اور میں بس یہی امید کرتا ہوں کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے، مجھے اس بات کا بھی اطمینان ہے کہ ٹائیگر خود خیریت سے ہیں، ان کے ڈرائیور زخمی ہوئے تھے جو اب صحت یاب ہو رہے ہیں۔