Roze News

انگلش ٹیم 21 سال بعد پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے تیار

انگلش ٹیم 21 سال بعد پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلنے کیلیے تیار

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

انگلش ٹیم نے پاکستان میں آخری مرتبہ ون ڈے سیریز 1987-88 میں جیتی تھی ۔انگلش ٹیم آج 21 سال بعد پاکستان میں ون ڈے میچ کھیلنے کیلیے تیار ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔

انگلینڈ نے آخری مرتبہ ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ 2005 میں کیا تھا۔دونوں ٹیموں کے مابین پاکستانی سرزمین پر آخری ون ڈے میچ 21 دسمبر 2005 کو کھیلا گیا تھا جس میں انگلینڈ کو فتح نصیب ہوئی تاہم سیریز 2-3 سے پاکستان کے نام رہی تھی۔انگلینڈ نے 20 سال بعد 2025 کی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان میں تین ون ڈے میچز کھیلے تھے اور تینوں میں ہی اسے شکست ہوئی تھی۔