Roze News

اگر پی ٹی آئی اپوزیشن لیڈر کوہٹاتی ہے تو یہ اچکزئی کی بے عزتی کرنیوالی بات ہے ، شیر افضل مروت

اگر پی ٹی آئی اپوزیشن لیڈر کوہٹاتی ہے تو یہ اچکزئی کی بے عزتی کرنیوالی بات ہے ، شیر افضل مروت

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

رکن قومی سمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جب اچکزئی کو منتخب کیا مجھ سے مشورہ نہیں کیا گیا تھا، مجھ سے کیا بلکہ انہوں نے کسی سے مشورہ نہیں کیا تھا، اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ہٹانے سے متعلق میں کیا بات کروں، میری ذاتی رائے ہے جب آپ کسی کو عزت دو تو بعد میں بے عزت مت کرو، اگر پی ٹی آئی ان کو ہٹاتی ہے تو یہ اچکزئی صاحب کی بےعزتی کرنے والی بات ہے۔

شیر افضل مروت بولے کچھ لوگ عمران خان کو مشورے دیتے ہیں کسی کو اپوزیشن لیڈر مت بناؤ ، لیڈر بن جائے گا، جب آپ جماعت میں کسی کو لیڈر نہیں بننے دیں گے تو پارٹی ایسے ہی رہے گی، ابھی تحریک انصاف پر کریک ڈاؤن ہے اور سب چھپ رہے ہیں، اگر ایسے ہی فیصلے رہے تو پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔