پاکستان تازہ ترین

خدا کی قسم ! عمران خان کی بہنوں کا سوچتا ہوں تو عجیب محسوس ہوتا ہے کہ وہ کس وجہ سے جیل میں ہیں؟ بیرسٹر گوہر خان

خدا کی قسم ! عمران خان کی بہنوں کا سوچتا ہوں تو عجیب محسوس ہوتا ہے کہ وہ کس وجہ سے جیل میں ہیں؟ بیرسٹر گوہر خان

میں واضح کہتا ہوں کہ دہشتگرد ملک وقوم کو دشمن ہیں، ان کو چھپنے کی جگہ نہیں ملنی چاہیئے، گورنرراج کو نہیں مانتے ایوان میں بھرپور احتجاج کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی کی گفتگو

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ خدا کی قسم ! عمران خان کی بہنوں کا سوچتا ہوں تو عجیب محسوس ہوتا ہے کہ وہ کس وجہ سے جیل میں ہیں؟ میں واضح کہتا ہوں کہ دہشتگرد ملک وقوم کے دشمن ہیں، ان کو چھپنے کی جگہ نہیں ملنی چاہیئے، گورنرراج کو نہیں مانتے ایوان میں بھرپور احتجاج کریں گے۔

انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا لانگ مارچ برقرار ہے ہم نے لانگ مارچ ختم نہیں کیا، ہم گورنر راج اور ایمرجنسی کو نہیں مانتے،ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ،ہمارے ورکرز کو گرفتار کیا گیا، گھروں پر چھاپے مارے گئے ۔ جمہوریت میں ایسے اقدامات نہیں اٹھائے جاتے، جمہوریت میں ہمیشہ آئین قانون کے دائرے میں رہ کر مسائل کا حل نکالا جاتا ہے، یہ سمجھتے ہیں کہ شاید ہم آئیں گے تو ہم دھاوا بولیں گے، کسی کے خطرہ بنیں گے، جبکہ ہم نے کسی کیلئے خطرہ نہیں بننا تھا، ہم نے کوشش کرنی تھی کہ ہم جو کچھ بھی کریں آئین قانون کے مطابق کریں، ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی، ہمارے ورکر ، کارکنوں ، ارکان اسمبلی کو جیلوں میں بند کیا گیا، پرچے ہوئے، عمران خان کی بہنوں کا جب میں سوچتا ہوں تو خدا کی قسم ! مجھے عجیب محسوس ہوتا ہے،کہ عمران خان کی بہنیں کس وجہ سے جیل میں ہیں؟ ہم نے گورنرراج کو چیلنج کردیا ہے، میں کہتا ہوں کہ دہشتگردی کو سیاست سے الگ رکھو، دہشتگرد ملک وقوم کو دشمن ہیں، دہشتگردی کے خلاف کوئی دو رائے نہیں ہے، دہشتگردوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملنی چاہیئے، ایوان میں بھرپور احتجاج کریں اور اسپیکر سے مطالبہ کریں گے کارکنان کو رہا کیا جائے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field