پاکستان تازہ ترین

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے احسن بھون کی ڈگری اصلی ہونے کی تصدیق کردی

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے احسن بھون کی ڈگری اصلی ہونے کی تصدیق کردی

کیپٹن (ر) صفدر نے احسن بھون کی تعلیمی اسناد پر اعتراضات اٹھائےتھے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے درخواست کا جائزہ لینے کے بعد احسن بھون کی ڈگریوں کی تصدیق کرائی

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے کمیشن کے رکن اور معروف قانون دان احسن بھون کی ڈگری اصلی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر نے چیف جسٹس پاکستان اور جوڈیشل کمیشن کے سربراہ جسٹس یحییٰ آفریدی کو درخواست ارسال کی تھی، جس میں احسن بھون کی تعلیمی اسناد پر اعتراضات اٹھائے گئے تھے اور ان کی ڈگریوں کی تصدیق کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے درخواست کا جائزہ لینے کے بعد احسن بھون کی ڈگریوں کی تصدیق کرائی۔

تصدیقی عمل مکمل ہونے پر جوڈیشل کمیشن نے ان کی ڈگری کو اصلی قرار دے دیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے جوڈیشل کمیشن کے رکن کی حیثیت سے پہلی بار شرکت کی جب کہ وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی بطور رکن اجلاس میں شریک ہوئے۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچز کی مدت میں توسیع کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ ذرائع کے مطابق کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچز کی مدت میں ایک سال کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field