پاکستان تازہ ترین

اس بربادی کو یہیں ختم کر دیں جہاں سے شروع ہوئی ہے، محمود خان اچکزئی

اس بربادی کو یہیں ختم کر دیں جہاں سے شروع ہوئی ہے، محمود خان اچکزئی

آدھے بلوچستان میں ریاستی رٹ نہیں ہے، لیکن وہاں آپ گورنر راج نافذ نہیں کرتے کیونکہ وزیراعلیٰ آپ کا لاڈلہ ہے اور وہاں جو کچھ بھی لوٹا جا رہا ہے اس میں آپ برابر کے حصہ دار ہیں؛ اپوزیشن لیڈر کی پریس کانفرنس

پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے خیبر پختونخواہ میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو آئینِ پاکستان پر براہِ راست حملہ قرار دیتے ہوئے ملک بھر میں جمہوری جدوجہد اور بھرپور احتجاج کا اعلان کردیا۔

محمود خان اچکزئی نے دیگر اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ سیاسی و آئینی بحران پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ ملکی آئین کا تحفظ ہر اس شہری کا بنیادی اور ملی فرض ہے خواہ اس کا تعلق عدلیہ سے ہو، عسکری اداروں سے ہو یا وہ حکومتی و اپوزیشن صفوں سے وابستہ ہو، ملک میں قانون اور جمہوریت کی بربادی کو روکنے کے لیے اب تمام طبقات کو اجتماعی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور اس اقدام کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ناگزیر ہو چکا ہے۔

اپوزیشن رہنماء نے اعلان کیا کہ تمام متعلقہ جماعتوں کو فوری طور پر ہدایات جاری کی جا رہی ہیں کہ وہ اپنے اثر و رسوخ والے اضلاع میں اس غیر آئینی فیصلے کے خلاف اگلے روز سے باقاعدہ جمہوری جدوجہد اور احتجاجی تحریک کا آغاز کریں، سول سوسائٹی، وکلاء، طلبہ اور تمام طبقہ ہائے فکر سے اپیل ہے کہ آئین اور جمہوریت پر ہونے والے مبینہ حملے کے خلاف سب کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا چاہيے۔

حکومتی دوہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے الزام عائد کیا کہ بلوچستان کے اکثر حصوں میں ریاستی رٹ موجود نہیں ہے، مگر وہاں گورنر راج نافذ کرنے کے بجائے مخصوص سیاسی پسندیدگی کو ترجیح دی جا رہی ہے کیونکہ موجودہ صوبائی حکومت ان کے مبینہ مفادات کی محافظ ہے، ریاست میں اس طرح کا دوہرا معیار اب مزید نہیں چل سکتا اور آئین کی بالادستی کے لیے ہر جمہوری راستہ اختیار کیا جائے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field