پاکستان تازہ ترین

گورنرراج کی دھمکیاں دینے والے سن لیں! اب بات کرسی اور اقتدار سے آگے نکل چکی ہے، سہیل آفریدی

گورنرراج کی دھمکیاں دینے والے سن لیں! اب بات کرسی اور اقتدار سے آگے نکل چکی ہے، سہیل آفریدی

عمران خان اور پختونوں کیلئے کرسی کیا جان بھی قربان کرسکتا ہوں، ایک کرسی میری قیمت نہیں، دنیا بھر کی دولت بھی جمع کرلیں تو مجھے خرید نہیں سکتے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی نے خبردار کیا ہے کہ گورنرراج کی دھمکیاں دینے والے سن لیں! اب بات کرسی اور اقتدار سے آگے نکل چکی ہے، عمران خان اور پختونوں کیلئے کرسی کیا جان بھی قربان کرسکتا ہوں۔ لانگ مارچ بالقسط کے ساتویں روز چارسدہ سے روانگی سے پہلے وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چارسدہ کے غیور عوام کے جذبے اور جنون کو سلام پیش کرتا ہوں، ہم اسی جذبے اور جنون کے ساتھ ظالم نظام کو درگور کریں گے، 11 تاریخ کو ملک بھر سے لوگ صوابی کی طرف روانہ ہوں گے۔

13 تاریخ کو صوابی کے مقام پر ہی آگے کا لائحہ عمل دیں گے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ گورنر راج کی دھمکیاں دینے والے سن لیں اب بات کرسی اور اقتدار سے آگے نکل چکی ہے، میں اپنے قائد اور پختونوں کی زندگی کے لیے یہ کرسی کیا جان بھی قربان کرنے کے لیے تیار ہوں، ایک کرسی میری قیمت نہیں، دنیا بھر کی دولت بھی جمع کر لیں تو مجھے خرید نہیں سکتے۔

پختونوں کی عزت اور غیرت کو للکارنے سے پہلے پختونوں کی تاریخ پڑھ لینی چاہیے، یہ سیاسی جنگ ہے جو پرامن طریقے سے آئین اور قانون کے اندر رہ کر لڑی جاتی ہے، ہم پرامن ہیں اور پرامن رہیں گے مگر اپنے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہم نے اسی ہزار جانیں دے کر جس امن کو بحال کیا وہ بند کمروں کے فیصلوں کی نذر کر دیا گیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field