وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کر دی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اخراجات خود سے ادا کیے اورمیڈیا نے چیک کی کاپی حاصل کر لی ہے۔

مریم نواز کی جانب سے پنجاب حکومت کو 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی ادائیگی کردی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری جہاز کے استعمال پر تنقیدکا جواب دیتےہوئےکہا ہےکہ آج ان پر بیٹی کی گریجویشن میں سرکاری جہاز میں جانے پر تنقیدکی جارہی ہے لیکن جہاز کے سارے اخراجات انہوں نے خود ادا کیے، وہ عوام کو جوابدہ ہیں کسی یوٹیوبر کو نہیں۔

Leave feedback about this