تازہ ترین دنیا

امریکی ایوان نمائندگان میں روس پر پابندیوں کا بل منظور،بھارت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

امریکی ایوان نمائندگان میں روس پر پابندیوں کا بل منظور

 

امریکی ایوان نمائندگان میں روس پر پابندیوں کا بل منظور کرلیا گیا،جس کے بعد بھارت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔بل کےتحت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو روسی تیل اور گیس خریدنے والےممالک پر 100 فیصدتک اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

بل میں روسی حکام،مالیاتی اداروں،توانائی کے شعبے اورپابندیوں سے بچنے کےلیےاستعمال ہونے والے روسی آئل ٹینکرز کے نیٹ ورک پر مزید پابندیاں شامل ہیں۔بھارت اور چین روسی توانائی کے بڑےخریداروں میں شامل ہیں،اس لیےنئی قانون سازی کے تحت دونوں ممالک امریکی ٹیرف کےممکنہ دائرےمیں آسکتےہیں،تاہم 100 فیصد ٹیرف عائد کرنا لازمی نہیں بلکہ اس کا اختیار صدر ٹرمپ کو دیا گیا ہے۔

بل کے تحت روس کے ساتھ دفاعی تعاون میں ملوث ایرانی اداروں کو بھی پابندیوں کا سامنا ہوسکتا ہے، امریکی ایوانِ نمائندگان سے منظوری کے بعد بل صدر ٹرمپ کے دستخط کے لیے وائٹ ہاؤس بھیج دیا گیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field