سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں ہیں۔جمائما گولڈ اسمتھ نےسوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویرشیئر کردیں، جن میں ان کے دونوں بیٹے قاسم خان اور سلیمان خان اور قریبی دوست بھی ان کے ہمراہ نظر آئے۔
52 سالہ جمائما گولڈ اسمتھ نے 62 سالہ کیمرون او ریلی سے شادی کی،جمائما نے اپنی انسٹا پوسٹ میں شادی کی تاریخ 12 ستمبر 2026 لکھتےہوئےکہا کہ ہم دونوں کے لیے اس دن کو اتنا خاص اورخوشیوں بھرا بنانے والے تمام لوگوں کا دل سے شکریہ۔
جمائما گولڈ اسمتھ کے شوہر آئرش نژاد آسٹریلوی کیمرون اوریلی آنجہانی میڈیا ٹائیکون اور بین الاقوامی رگبی اسٹار سر انتھونی او ریلی کے بیٹے ہیں۔جمائما اور کیمرون کی ملاقات اس وقت ہوئی جب کیمرون متعدد ڈاکیومنٹریز اورفلموں میں ایگزیکٹو پروڈیوسر کےطور پرکام کررہے تھے،دونوں پہلےدوست بنے اور بعد میں ان کی دوستی رومانوی تعلق میں تبدیل ہوگئی۔

Leave feedback about this