تازہ ترین دنیا

ایرانی ائیرلائن کے طیارے کا دوران پرواز ٹائر پھٹ گیا، مسافروں کی چیخ و پکار

ایرانی ائیرلائن کے طیارے کا دوران پرواز ٹائر پھٹ گیا

 

ایرانی ائیرلائنز کے طیارے کا دوران پرواز ٹائر پھٹ گیا جس سے طیارے میں شدید جھٹکے لگے اور مسافر خوف میں مبتلا ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مشہد سے کرمانشاہ جانے والی ایرانی ائیرلائن کی پرواز بوئنگ 737 کے ساتھ پیش آیا جہاں طیارے کو ٹیک آف کے فوراً بعد ہی واپس لینڈنگ کرنا پڑی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پرواز کے دوران مرکزی لینڈنگ گیئر کا ایک ٹائر پھٹ کر الگ ہوگیا جس سے طیارے میں شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ انجن میں خرابی کے مسائل بھی سامنے آئے جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں طیارے کو جھٹکے کھاتے اور مسافروں کو چیخ و پکار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کے عملے نے مشہد ہوائی اڈے پر واپس جانے کا فیصلہ کیا اور جہاز کو باحفاظت لینڈ کروادیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field