ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں تعینات پاکستانی سفیرشفقت علی خان آرمینیا کے پہلے سفیر مقرر کردیے گئے۔ شفقت علی خان آرمینیا میں بطور غیرمقیم سفیرذمہ داریاں نبھائیں گے۔
شفقت علی خان نے آرمینیا کے صدرکو سفارتی اسناد پیش کیں اور انہوں نے آرمینیا کے وزیرخارجہ ارارات مرزویان سے ملاقات بھی کی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آرمینیا نے 31 اگست 2025 کو باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔

Leave feedback about this