مریم نواز اپنی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کیلئے گئی ہیں، صدر زرداری بھی نجی دورے پر ہیں ان کے سرکاری جہاز کی پارکنگ فیس 54 لاکھ روپے بنتی ہے، اینکر محمد مالک
اینکر محمد مالک کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز اپنی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں گئیں،ان کے نجی طیارے کا خرچہ ایک کروڑ 13 لاکھ روپے بنتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مریم بی بی لندن میں پرائیویٹ طیارے میں گئی ہیں ان کے طیارے کی صرف تین دن کی پارکنگ فیس 35 لاکھ روپے ہے جبکہ فیول کا خرچہ 78 لاکھ ہے یعنی سوا کروڑ روپے خرچہ ہے اسی طرح صدر زرداری نجی دورے پر گئے ہیں
جبکہ وہ سرکاری جہاز لے کر گئے ہیں اس کی پارکنگ فیس 54 لاکھ روپے بنتی ہے۔
یاد رہے صدر مملکت آصف علی زرداری وطن واپسی کیلئے لندن سے روانہ ہوگئے ہیں، برطانیہ میں ان کا قیام ایک ہفتہ سے زائد رہا ایئرپورٹ پر گفتگو کے دوران صحافی کے سوال پر انہوں نے اپنی طبعیت سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ اللہ کا فضل ہے طبیعت ٹھیک ہے، لندن میں اچھا وقت گزرا. صدر زرداری کو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے الوداع کیا، انہوں نے برطانیہ میں ایک ہفتے زائد قیام کیا۔

Leave feedback about this