تازہ ترین دنیا

چین نے امریکا کا مصنوعی ذہانت کی صلاحتیں چوری کرنے کا الزام مسترد کردیا

چین نے امریکا کا مصنوعی ذہانت کی صلاحتیں چوری کرنے کا الزام مسترد کردیا

چین نے مصنوعی ذہانت کی تکنیکی صلاحیتیں چوری کرنے کے امریکی الزام کو مسترد کردیا۔

چینی وزارتِ خارجہ کےترجمان نےکہا ہےکہ چین میں مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی کسی کی صلاحیتیں چوری کرنے کا نتیجہ نہیں بلکہ چینی سائنس اور ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کا ثمر ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے شعبےمیں چین کی پیشرفت اپنی تحقیق، جدت اور تکنیکی صلاحیتوں کی بنیاد پر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے چین پر مصنوعی ذہانت سے متعلق تکنیکی صلاحیتیں اور ٹیکنالوجی چوری کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field