بھارتی ریاست دہلی کے سابق چیف سیکرٹری راکیش مہتا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
بھارتی حکام کے مطابق 1975 بیچ کے آئی اے ایس افسر 75 سال کے راکیش مہتا 6 ستمبر کو نوئیڈا کے سیکٹر 82 میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے مبینہ خودکشی کا نوٹ بھی ملا، جس میں راکیش مہتا نے اپنی ذہنی حالت اور صحت سے متعلق مسائل کو انتہائی قدم اٹھانے کی وجہ قرار دیا جبکہ فارنزک ٹیم نے فلیٹ کا معائنہ کرکے شواہد جمع کر لیے ہیں۔
واقعے کے وقت راکیش مہتا کی اہلیہ سمنتی مہتا ان سے دور دہرادون شہر میں اپنے بیٹے کے پاس موجود تھیں اور شوہر کی جانب سے مسلسل فون کا جواب نہ دینے پر انہیں تشویش ہوئی۔
پولیس واقعے کے تمام پہلوؤں اور مبینہ نوٹ کے مندرجات کی تحقیقات کر رہی ہے جبکہ پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش اہلخانہ کے حوالے کردی گئی۔

Leave feedback about this