پاکستان تازہ ترین

یومِ بحریہ کے موقع پر نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگارِ شہداء پر پروقار تقریب کا انعقاد

یومِ بحریہ نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگارِ شہداء پر تقریب

 

اسلام آباد کے نیول ہیڈکوارٹرز میں یومِ بحریہ کی مناسبت سے یادگارِ شہداء پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نےیادگارِشہداء پرحاضری دی،فاتحہ خوانی کی اور پاک بحریہ کےشہداء کی عظیم قربانیوں کوخراجِ عقیدت پیش کیا۔

تقریب میں پاک بحریہ کے افسران، چیف پیٹی آفیسرز،سیلرز،نیوی سویلینز اورشہداء کے اہلِ خانہ نے شرکت کی،چیف آف نیول اسٹاف نےشہداء کےاہلِخانہ سےبھی ملاقات کی اور ان کے عزم و حوصلے کو سراہا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےیومِ بحریہ کے موقع پرپاک بحریہ کے بہادرسپوتوں کی عظیم قربانیوں اوربےمثال کارناموں کو خراجِ تحسین پیش کیا،کہاکہ 8 ستمبر 1965 پاک بحریہ کی تاریخ ساز کامیابیوں کادرخشاں باب ہے، آپریشن دوارکامیں پاک بحریہ نےدشمن کےغرورکو خاک میں ملادیا اور 1965 کی جنگ میں دشمن کو دندان شکن جواب دیا۔

انہوں نےکہاکہ پاک بحریہ نے 8 ستمبرکوسمندری سرحدوں کادفاع کرکےتاریخ رقم کی،معرکۂ حق میں بھی پاک بحریہ مستعد اورچاق و چوبند رہی اوردشمن کراچی پرحملےکی جرات نہ کرسکا،ملکی سمندری حدود کی محافظ پاک بحریہ پر پوری قوم کو فخر ہے،شہدائے پاک بحریہ کی عظیم قربانیاں قوم کا بیش قیمت اثاثہ ہیں۔

انہوں نےکہا کہ پاک بحریہ نے ہر آزمائش اورچیلنج میں ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا،اس کی جدید صلاحیتیں اوراعلیٰ پیشہ ورانہ معیار قابلِ فخر ہیں،قوم اپنےبہادرغازیوں اورشہدا کی لازوال خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field