پاکستان تازہ ترین

جنوبی پنجاب اور بہاولپور کی صوبائی قراردادیں پرانی اور عملی حیثیت کھو چکی ہیں، رانا ثنا اللہ

قراردادیں پرانی اور عملی حیثیت کھو چکی ہیں، رانا ثنا

 

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب اور بہاولپور کو صوبہ بنانے سے متعلق پنجاب اسمبلی کی پرانی قراردادیں اب عملی حیثیت کھو چکی ہیں۔

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب اور بہاولپور کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں قراردادیں تقریباً 10 سال قبل منظور کی گئی تھیں جو کہ پرانی ہو چکی ہیں تاہم موجودہ صورتحال میں یہ قراردادیں اب موثر نہیں ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اگر کسی اسمبلی کی مدت مکمل ہونے تک کسی قرارداد پر عملدرآمد نہ ہو تو نئی اسمبلی کو اختیار حاصل ہوتا ہے کہ وہ معاملے پر دوبارہ قرارداد منظور کرے یا نہ کرے۔

اسلام آباد کو الگ صوبہ بنانے کے سوال پر مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو الیکشن کمیشن کی جانب سے آخری وارننگ مل چکی ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں جو منظور شدہ بلدیاتی ایکٹ کے تحت ہوں ۔

ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بحث پر ان کے مطابق صوبوں سے متعلق بحث پارلیمنٹ میں ہونی چاہیے کیونکہ یہی اس کے لیے مناسب فورم ہے۔

محسن نقوی کے بیانات سے متعلق سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو نہیں روکا، وہ اپنی ذاتی رائے دینے میں آزاد ہیں۔ تاہم عوامی ریفرنڈم بھی آئین اور پارلیمنٹ کی منظوری سے ہی مشروط ہے نہ کہ کسی وزیر کے بیان سے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field