روسی فوج کا یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ،6افراد زخمی
روسی فوج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں دو رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
کیف کےمیئر کےمطابق حملوں کے بعد شہر کےمختلف علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی،ایک پانچ منزلہ اور ایک تین منزلہ رہائشی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔
ایک رہائشی عمارت میں متعدد افراد اب بھی پھنسے ہوئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔حکام نے شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں رہنے کی ہدایت جاری کی
روسی حملے کے بعد یوکرین نے بھی جوابی کارروائی کی،روس کے ساراتوف ریجن میں یوکرینی ڈرون حملے کےنتیجےمیں متعدد افراد زخمی ہوگئے،حکام کےمطابق حملوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
دوسری جانب روس کی سرحد کےقریب پولینڈ نے بھی حفاظتی اقدامات بڑھاتےہوئےلڑاکا طیاروں کی پروازیں شروع کر دی ہیں۔

Leave feedback about this