تازہ ترین دنیا

ایران کا خارگ جزیرے کو 550 مرتبہ نشانہ بنانے کا اعتراف

ایران

 

تہران: ایرانی وزیر پٹرولیم محسن پاک نژاد نے کہا کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران ایران کے خارگ جزیرے کو 550 مرتبہ نشانہ بنایا گیا۔

محسن پاک نژاد نے کہا وزارت نے ملک کے سٹریٹجک ذخائر، پیداواری عدم توازن اور ساؤتھ پارس گیس فیلڈ کے چیلنجز سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام جاری رکھا۔

ایرانی وزیر نے حملوں کے دوران ایران کے تیل کی برآمد کے سب سے بڑے مرکز جزیرہ خارگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 23 سے 24 مربع کلومیٹر رقبے پر محیط خارگ جزیرے کو 550 سے زائد مرتبہ نشانہ بنایا گیا جو حیران کن ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اس کے باوجود ہمارے عملے نے بمباری کے دوران بھی پورے عزم کے ساتھ آئل ٹینکرز میں تیل بھرنے کا کام جاری رکھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field