تازہ ترین دنیا

‘ہیری اور میگھن کی کہیں موجودگی شاہی گھرانے کی نمائندگی نہیں، شاہ چارلس نے غیر معمولی خط لکھ دیا

ہیری،میگھن اور چارلس

 

برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے امریکا پلٹ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے بارے میں دوٹوک انداز میں واضح کردیا ہےکہ یہ جوڑا شاہی خدمات انجام نہیں دے گا۔

شاہ چارلس نے شاہی نمائندوں، حکومت اور فوجی افسروں کو غیرمعمولی خط لکھا جس میں انہوں نے واضح کیا کہ ہیری اورمیگھن کےخیراتی کام ذاتی حیثیت میں ہیں۔

ہیری اور میگھن کی عوامی سطح پر کسی تقریب میں شرکت کو شاہی گھرانے کے فرد کی شرکت کے طور پر نہ سمجھا جائے اور نہ ہی اس جوڑے پر عوامی رقم خرچ کی جائے۔

خط کے متن کے مطابق ڈیوک اور ڈچز آف سسکس کے موجودہ اسٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، عالی جاہ جیسے ان کے تعظیمی کلمات معطل ہیں اوراستعمال میں نہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ہیری اور میگھن بڑے ارمانوں کے ساتھ امریکا سے اچانک برطانیہ واپس لوٹے ہیں، وہ عوامی سطح پر ایسی تقریبات میں شرکت کے خواہش مند ہیں جہاں میڈیا بھی مدعو ہو۔

ہیری یہ بھی چاہتے ہیں کہ انہیں پُرکشش کمرشل مواقع ملیں اور محدود سرکاری فرائض بھی انجام دیں تاہم اس ماڈل کو برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ جو شہزادہ ہیری کی دادی تھیں،انہوں نے 2020ہی میں مستردکردیا تھا۔

جس پر ہیری اور میگھن نہ صرف شاہی زندگی بلکہ برطانیہ چھوڑ کر امریکا منتقل ہوگئے تھے اور شاہی گھرانے پرکھلے عام تنقید شروع کردی تھی۔ یہاں تک کہہ دیا تھا کہ وہ برطانیہ میں محفوظ نہیں۔

اب اہم شخصیات کو خط میں بادشاہ چارلس نے یہ واضح کردیا ہے کہ وہ اپنی والدہ کی جانب سے پوتے ہیری اور اس کی اہلیہ میگھن پرعائد پابندیوں پر پوری طرح عمل چاہتے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field