ایرانی وزارت خارجہ نے آبنائے ہرمز میں خلل کا الزام مسترد کر دیا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

ایرانی وزارت خارجہ نے آبنائے ہرمز میں خلل کا الزام مسترد کر دیا

آبنائے ہرمز میں خلل کا الزام مسترد

آبنائے ہرمز میں خلل کا الزام مسترد

 

تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے آبنائے ہرمز میں خلل کا الزام مسترد کر دیا۔

اپنے بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ 28 فروری تک آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی تھی، امریکا اور اسرائیل کے حملے سے بحری آمدورفت متاثر ہوئی اور جنگ کے باعث توانائی کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا نے جنگ شروع کی، اور اب اخراجات دنیا سے وصول کرنا چاہتا ہے، ایران کی درآمدات اور برآمدات بھی آبنائے ہرمز سے منسلک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ساحلی ریاستوں کو جارح ممالک کے جنگی جہاز روکنے کا حق ہے، جنگ شروع کرنے والا فریق نتائج کی ذمہ داری قبول کرے۔

Exit mobile version