ہمدان سے مریوان جانے والا آئل ٹینکر بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گیا
ایران میں آئل ٹینکر ٹرک کے حادثے میں 11 افراد جاں بحق،7 زخمی ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حادثہ سنندج ہمدان شاہراہ پر پیش آیا،جہاں ہمدان سے مریوان جانے والا آئل ٹینکر بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گیا اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔
حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نےموقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Leave feedback about this