پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

موٹر سائیکل کے لئے بڑی سہولت، نمبر پلیٹ کی فیس ختم

موٹر سائیکل کے لئے بڑی سہولت، نمبر پلیٹ کی فیس ختم

پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے نمبر پلیٹ سے متعلق اہم سہولت کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹ کی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

محکمہ ایکسائز پنجاب کے مطابق شہری محکمہ ایکسائز کی جانب سے مقرر کردہ ڈیزائن اور معیار کے مطابق اپنی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ خود تیار کرواسکیں گے۔

حکام کے مطابق موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ سفید میٹل کی ہونی چاہیے، جس پر سیاہ رنگ کے نمایاں حروف اور ہندسے درج ہوں۔

محکمہ ایکسائز پنجاب نے موٹر سائیکلوں کے لیے نمبر پلیٹ کے سائز بھی مقرر کیے ہیں۔ حکام کے مطابق لمبی نمبر پلیٹ کا سائز 205 × 70 ملی میٹر جبکہ چوکور نمبر پلیٹ کا سائز 200 × 170 ملی میٹر مقرر کیا گیا ہے۔

محکمہ ایکسائز نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ موٹر سائیکلوں پر مقررہ سائز اور معیار کے مطابق نمبر پلیٹ لگوائی جائے اور غیر معیاری نمبر پلیٹس کے استعمال سے گریز کیا جائے۔

حکام نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے اور محفوظ سفر یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق شہری مقررہ ڈیزائن، سائز اور معیار کے مطابق نمبر پلیٹ تیار کروا کر اپنی موٹر سائیکل پر نصب کریں تاکہ نمبر پلیٹ کے حوالے سے مقررہ شرائط پر عملدرآمد یقینی بنایا جاسکے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field