وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ، پیٹرول 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ۔
3 روپے 13 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 345 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اوگرا نے نئی قیمتوں کا اعلان تین دن کے لیے کیا ہے جس کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے ، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔

Leave feedback about this