یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف شخصیات نے وطن سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے مادرِ وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
شوبز شخصیات نے یومِ دفاع و شہدا کو قومی یکجہتی، قربانی اور وطن سے وفا کے عزم کی تجدید کا اہم دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے پوری قوم کو متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ دیسیکمیونٹی جوائن کریں
فنکاروں کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی فولادی جذبے کا حامل ہے اور ہر فرد کی محنت اور کردار ہی وطنِ عزیز کی ترقی کی مضبوط بنیاد بن سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فن و ثقافت سے وابستہ افراد بھی ملک و قوم کی ترقی کیلئے یکجان ہیں اور اپنی صلاحیتوں، توانائیوں اور جذبے کو پاکستان کی خوشحالی کیلئے بروئے کار لاتے رہیں گے۔
فنکاروں کے مطابق پاکستان کو اس کی حقیقی منزل تک پہنچانے کیلئے بالخصوص نوجوانوں میں آہنی جذبہ اور غیر متزلزل عزم موجود ہے اور یہی قوت ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت بن سکتی ہے۔ دیسیکمیونٹی جوائن کریں
انہوں نے وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ہمیشہ قوم کیلئے عزم، حوصلے اور حب الوطنی کا استعارہ رہیں گی۔

Leave feedback about this