پاکستان تازہ ترین

سندھ میں عوامی سفری سہولیات میں توسیع کا فیصلہ

شرجیل انعام میمن

 

کراچی:صوبہ سندھ میں عوامی سفری سہولیات میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پیپلز بس سروس کی توسیع، ڈبل ڈیکر بسز، ای وی ٹیکسی سروس، پنک اسکوٹیز، بی آر ٹی منصوبوں پر گفتگو کی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ قمبر شہدادکوٹ سے لاڑکانہ روٹ پر پیپلز بس سروس جلد شروع کی جا رہی ہے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ ڈبل ڈیکر بسوں کی آمد اور آپریشنل معاملات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، ای وی ٹیکسی سروس کے آپریشنل ماڈل اور سروس کے آغازکے لیے اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہو رہی ہے۔

شرجیل میمن نے ہدایت کی کہ نئے روٹس پر بس سروس کے آغاز کے لیے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں، پیپلز بس سروس کا دائرہ کار بڑھانے کا مقصد بہتر ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 5 ستمبر کو میرپورخاص میں پنک اسکوٹیز تقسیم کریں گے، بی آر ٹی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے، تاخیر سے بچنے کے لیے متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ کام کریں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field