کارروائیاں امریکی فوجی صلاحیتوں پر ناقابلِ برداشت دباؤ ڈال رہی ہیں، نئی انٹیلی جنس رپورٹ
امریکی فوجی قیادت نے سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگستھ کو خبردار کردیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کو طول دینا اب امریکا کے لیے ممکن نہیں رہا۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق کئی اعلیٰ امریکی فوجی رہنماؤں نے سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگستھ کو مشورہ دیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کو طول نہ دیا جائے۔
ایک نئی انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کو طویل عرصے تک جاری رکھنا قابلِ عمل نہیں ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر جنگ لمبی ہوئی تو امریکا دیگر عالمی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کھو سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف جاری کارروائیاں امریکی فوجی صلاحیتوں پر ناقابلِ برداشت دباؤ ڈال رہی ہیں۔ امریکی بحریہ نے بھی موجودہ فوجی آپریشنز کو غیر پائیدار قرار دے دیا۔

Leave feedback about this