سولر پینلز کی قیمتیں سامنے آگئیں، مختلف شہروں میں فی واٹ ریٹ کیا ہے؟ جانئے
اسلام آباد: پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتیں مختلف شہروں میں الگ الگ ہیں، جس کی بڑی وجہ مقامی مارکیٹ، طلب و رسد، ٹرانسپورٹ اخراجات اور ڈیلرز کے ریٹس میں فرق ہے۔ دستیاب مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق مختلف شہروں میں اے گریڈ ڈاکیومنٹڈ سولر پینلز کی قیمت 37 سے 46 روپے فی واٹ تک جاری ہے۔
کراچی میں سولر پینلز نسبتاً کم قیمت پر دستیاب ہیں، جہاں فی واٹ قیمت 37 سے 43 روپے تک ہے۔ لاہور اور ملتان میں سولر پینلز کا ریٹ 38 سے 44 روپے فی واٹ جبکہ راولپنڈی اور فیصل آباد میں 39 سے 44 روپے فی واٹ تک بتایا گیا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں سولر پینلز کی قیمت 40 سے 46 روپے فی واٹ، کوئٹہ اور پشاور میں 40 سے 45 روپے فی واٹ کے درمیان ہے۔
شہروں کے لحاظ سے سولر پینلز کے ریٹس
| شہر | فی واٹ قیمت |
|---|---|
| اسلام آباد | 40 تا 46 روپے |
| راولپنڈی | 39 تا 45 روپے |
| لاہور | 38 تا 44 روپے |
| ملتان | 38 تا 44 روپے |
| کوئٹہ | 40 تا 45 روپے |
| فیصل آباد | 39 تا 44 روپے |
| پشاور | 40 تا 45 روپے |
| کراچی | 37 تا 43 روپے |
ماہرین کے مطابق سولر پینلز خریدنے سے قبل مختلف ڈیلرز سے قیمتیں معلوم کرنا ضروری ہے، کیونکہ ایک ہی شہر میں بھی کمپنی، ماڈل، گریڈ، وارنٹی اور خریداری کی مقدار کے حساب سے ریٹس میں فرق ہوسکتا ہے۔
خریدار بہتر قیمت حاصل کرنے کے لیے اپنے شہر کی تھوک مارکیٹ کا رخ کرسکتے ہیں۔ کراچی میں صدر، لاہور میں ہال روڈ جبکہ راولپنڈی میں کالج روڈ سولر مصنوعات کی معروف مارکیٹوں میں شمار ہوتے ہیں۔

Leave feedback about this