تازہ ترین کھیل

معمولی انجری کو جواز بناکر بیٹنگ کیلئے نہ آنے پر امام الحق کو تنقید کا سامنا

معمولی انجری کو جواز بناکر بیٹنگ کیلئے نہ آنے پر امام الحق کو تنقید کا سامنا

 

کراچی: انگلینڈ کیخلاف جاری لارڈز ٹیسٹ میں معمولی انجری کو جواز بناکر بیٹنگ کیلئے نہ آنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے اوپپننگ بلے باز امام الحق کو تنقید کا سامنا ہے۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام الحق کو بیٹنگ کیلئے آنا چاہئے تھا، ماضی میں لوگوں کو بازو فریکچر کیساتھ بھی بیٹنگ کرتے دیکھا ہے، امام الحق شاٹس نہ لگاتے لیکن صرف ایک اینڈ پر وکٹ ہی روک لیتے تو بہت فرق پڑنا تھا۔

محمد عامر نے کہا کہ امام الحق اگر انجرڈ تھے تو انکو میچ ہی نہیں کھیلنا چاہئے تھا، انہوں نے ٹیم اور پاکستان کے ساتھ زیادتی کی، انکی انجری اس نوعیت کی نہیں تھی جس میں بیٹنگ نہ کی جا سکتی ہو۔

محمد عامر نے کہا کہ میں نے خود ہیمسٹرنگ کے ساتھ میچز کھیلے ہیں، پنڈلی کے کھچاؤ اور ہیمسٹرنگ میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے، جب ٹیم ڈو اینڈ ڈائی والی حالت میں ہو اور سیریز بچانی ہو تو رسک لینا پڑتا ہے کیونکہ اس وقت صورتحال ایسی ہے جیسے ڈوبتے کو تنکے کا سہارا۔

دوسری جانب سابق چیف سلیکٹر نے لارڈز ٹیسٹ میں اوپنر امام الحق پر جعلی انجری کا الزام لگا دیا۔ سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ یہ ڈرامے بازی پہلے بھی ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں کئی کھلاڑی ٹوٹی انگلیوں اور فریکچر ہڈیوں کے ساتھ بیٹنگ کرکے مثال قائم کرچکے ہیں لیکن امام الحق معمولی کھنچاؤ پر بھی بیٹنگ ک لیے نہ آئے۔

اوپنر بیٹر نے پنڈلی میں تکلیف کی شکایت کی جب پی سی بی نے اسکین کروایا تو معمولی کھنچاؤ رپورٹ ہوا۔ میدان میں ڈرتے ڈرتے آنا اور اسٹرائیک ڈیبیو کرنے والے اذان اویس کو تھمانا اور انجری کا بہانا بنانا، امام کو کرکٹ حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

گزشتہ 8 ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں امام کا ریکارڈ بھی بدترین ہے صرف دو بار ڈبل فگر میں گئے اور 5.5 کی اوسط سے 45 رنز بناسکے یہی نہیں فیلڈنگ کے دوران سلپ میں اہم کیچ بھی گرائے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field