تازہ ترین دنیا

پمز سانحہ، 14 نومولود بچوں کی اموات پر چین کا اظہارِ افسوس

پمز سانحہ، 14 نومولود بچوں کی اموات پر چین کا اظہارِ افسوس

پمز ہسپتال کی نرسری میں پیش آنے والے دلخراش سانحے پر چین نے پاکستان سے اظہارِ افسوس کیا ہے۔

اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں پمز ہسپتال میں 14 نومولود بچوں کی قیمتی جانیں ضائع ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔

چینی سفارتخانے نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم نومولود بچوں کی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے۔

واضح رہے کہ پمز ہسپتال کی نرسری میں پیش آنے والے اس المناک واقعے میں 14 نومولود بچے جاں بحق ہوئے، جبکہ ایک بچے کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field