Roze News

شہریوں کیلئے بری خبر آگئی ،14 اگست کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

حکومت کی جانب سے آج رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کے معاملے میں 14 اگست کے لیے پیٹرولیم مصنوعات 46 پیسے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

اطلاعات ہیں کہ پیٹرول 46 پیسے اور ڈیزل 39 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے، اوگرا رات کو قیمتوں کا تعین کرے گی جبکہ پیٹرولیم ڈویژن نوٹی فیکشن جاری کرے گا۔

قیمتوں کا تعین روزانہ کے تعین کردہ فارمولا کے تحت اوگرا کرے گا جب کہ لیوی میں اضافے یا کمی سے قیمتوں میں کمی یا اضافہ بھی حکومتی اختیار کا حصہ ہے۔