پاکستان تازہ ترین

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد  میں جاری ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو جشن آزادی پر سیکیورٹی  وجوہات کی بنا پر کوہسار کمپلیکس کی چھت پر جانے سے روک دیا گیا ،ماہرین فلکیات اور میڈیا کے کیمروں کو بھی کوہسار کمپلیکس کی چھت پر جانے سے روک دیا گیا۔

وزارت مذہبی امور کی چھت پر جانے کی اجازت نہ ملنے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان کمیٹی روم میں بیٹھ گئے ۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس کی صدارت مولانا ڈاکٹر عبدالخبیر آزاد کررہے ہیں ،زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ زونز میں ہورہے ہیں ۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان زونل رویت ہلال کمیٹیوں کی شہادتوں پر کرے گی ،اسلام آباد میں چاند نظر آنے کے امکان کم ہیں۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image