پاکستان تازہ ترین

افغان مہاجرین کی غیر قانونی دستاویزات کا بھانڈا پھوٹ گیا ، 14ہزار ملازمین زد میں آگئے

افغان مہاجرین کی غیر قانونی دستاویزات کا بھانڈا پھوٹ گیا ، 14ہزار ملازمین زد میں آگئے

افغان مہاجرین کے غیر قانونی دستاویزات کی تصدیق، 14 ہزار سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی شروع

پشاور: افغان مہاجرین کے لیے غیر قانونی طور پر سرکاری دستاویزات کی تصدیق کرنے والے صوبے کے 14 ہزار سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پشاور سمیت صوبے بھر میں مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے ان سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، جن پر افغان مہاجرین کے غیر قانونی دستاویزات کی تصدیق کا الزام ہے۔ کارروائی کی زد میں گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی دستاویزات کی تصدیق میں ملوث ملازمین کی نشاندہی کے بعد متعلقہ محکموں کو کارروائی کے لیے اقدامات شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب پشاور کی دین بہار کالونی اور عید گاہ کالونی میں گھر گھر آپریشن کے دوران درجنوں کوچیان مہاجرین کو گرفتار کرکے پاکستان سے ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔

پشاور میں کوچیان قبیلے سے تعلق رکھنے والے بعض افغان مہاجرین پر قومی شناختی کارڈ بنانے کی کوششوں کے الزامات کے بعد گرفتاریوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے غیر قانونی دستاویزات کے اجرا اور ان کی تصدیق میں مبینہ طور پر ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا دائرہ مزید بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image