تازہ ترین دنیا

چین نے کسی کی نہ مانی! روس سے تیل خریدنے پر بڑا فیصلہ سامنے آگیا، روسی تیل کی خریداری پر بیرونی دباؤ کو صاف انکار کردیا

چین نے کسی کی نہ مانی! روس سے تیل خریدنے پر بڑا فیصلہ سامنے آگیا، روسی تیل کی خریداری پر بیرونی دباؤ کو صاف انکار کردیا

چین نے روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے روس سمیت مختلف ممالک سے تجارتی تعاون جاری رکھا جائے گا۔ چینی حکام کے مطابق چین اپنے قومی مفادات اور توانائی کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے جائز اقتصادی تعاون سے متعلق فیصلے خود کرنے کا حق رکھتا ہے۔

چینی مؤقف کے مطابق کسی بھی بیرونی دباؤ یا پابندی کے ذریعے چین کو روس سے توانائی کی تجارت سے روکنا ممکن نہیں۔ چین نے اس بات پر زور دیا کہ روس سمیت دیگر ممالک کے ساتھ معمول کے تجارتی اور اقتصادی روابط عالمی قوانین اور باہمی احترام کی بنیاد پر جاری رہیں گے۔

چین کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روسی تیل کی خریداری پر عالمی سطح پر دباؤ اور پابندیوں کے حوالے سے بحث جاری ہے۔ چین نے واضح کیا ہے کہ اس کی توانائی پالیسی ملکی ضروریات اور قومی مفادات کے مطابق طے کی جائے گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image