لاہور میں بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے، وقفے وقفے سے ہونے والی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد شہریوں نے بھی خوشگوار موسم سے لطف اٹھانا شروع کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران لاہور میں مزید بارش کے امکانات موجود ہیں، جبکہ بارش کے امکانات 20 سے 50 فیصد تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
موسمی صورتحال کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آئندہ دن کے دوران درجہ حرارت 28 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث موسم مزید خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔

Leave feedback about this