تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل کتنا مہنگا ہونے کا امکان ؟ عوام پر بوجھ مزید بڑھنے کا خدشہ

پیٹرول اور ڈیزل کتنا مہنگا ہونے کا امکان ؟ عوام پر بوجھ مزید بڑھنے کا خدشہ

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں عوام پر مزید بوجھ بڑھنے کا خدشہ ہے۔عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات پاکستان پہنچ گئے ہیں، جس کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے نتیجے میں بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ اوپر چلے گئے ہیں اور نتیجتاً 18 جولائی سے نافذ ہونے والے نئے جائزے کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل 40 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے اور ایران امریکا کشیدگی کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ہے جبکہ حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image