تازہ ترین دنیا

ایران ,اسرائیل حملے، ’’موجودہ صورتحال پر چین کو گہری تشویش ہے ،کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں‘‘چینی وزارت خارجہ کا مؤقف بھی آگیا

ایران ,اسرائیل حملے، ’’موجودہ صورتحال پر چین کو گہری تشویش ہے ،کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں‘‘چینی وزارت خارجہ کا مؤقف بھی آگیا

اپریل کے بعد پہلی بار ایران اور اسرائیل کے درمیان حملوں کے تبادلے پر چین نے ’’گہری تشویش‘‘ کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی پر عملدرآمد اور سفارتی عمل جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’’اے ایف پی ‘‘کے حوالے سے’’ بی بی سی‘‘ نے بتایاکہ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’موجودہ صورتحال پر چین کو گہری تشویش ہے‘‘۔  دوبارہ حملے شروع ہونا ’’کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں۔‘‘

چینی ترجمان نے کہا کہ بیجنگ کو امید ہے کہ تمام متعلقہ فریقین جنگ بندی سے متعلق اپنے وعدوں کو پورا کریں گے، مذاکرات برقرار رکھیں گے اور سیاسی و سفارتی ذرائع سے اختلافات کا حل جاری رکھیں گے جس سے چین کے بقول ’’ایک مکمل اور پائیدار جنگ بندی کی راہ ہموار ہوگی۔‘‘

کشیدگی میں اضافے کے دوران اسرائیل میں چینی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو صورتحال میں پیش رفت سے خبردار کرتے ہوئے انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔چینی سفارتخانے نے کہا ہے کہ شہری اسرائیلی حکام کی ’’ہدایات پر عمل کریں، فوجی تنصیبات اور حساس مقامات سے دور رہیں، غیر ضروری سفر کم سے کم کریں اور سائرن بجنے یا موبائل فون پر الرٹ موصول ہونے کی صورت میں فوری طور پر پناہ گاہوں میں چلے جائیں۔‘‘

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image