تازہ ترین دنیا کھیل

ٹی20ورلڈ کپ،یو اے ای نے جنوبی افریقہ کے لیے ہدف مقرر کر دیا

ٹی20ورلڈ کپ،یو اے ای نے جنوبی افریقہ کے لیے ہدف مقرر کر دیا

دہلی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 123 رنز کا ہدف دیا ہے۔

دہلی میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر یو اے ای کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

متحدہ عرب امارات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے۔ علی شان شرفو 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مارون بش نے 3 اور اینریک نورکے نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں گروپ ڈی سے پہلے ہی سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

متحدہ عرب امارات، افغانستان اور کینیڈا کی ٹیمیں اگلے مرحلے تک نہیں پہنچ سکیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image