پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن 24 قیراط کا فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ نرخ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 2,300 روپے اضافے سے 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونا 1972 روپے اضافے سے4لاکھ 53ہزار 156 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط 10 گرام سونا 1808 روپے اضافے سے4لاکھ 15ہزار 408 روپے کا ہوگیا ہے۔
مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جہاں ایک تولہ چاندی 120 روپے مہنگی ہونے کے بعد 8,735 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی 103 روپے اضافے سے 7,488عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی اونس سونا 5,058 امریکی ڈالر کا ہوگیا جبکہ فی اونس چاندی 1.20 ڈالر مہنگی ہونے سے 82.60 امریکی ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

Leave feedback about this