پنجاب حکومت نے بیوہ خواتین کے لیے سپورٹ کارڈ سکیم کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ اسکیم پنجاب بھر کی بیوہ خواتین کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے متعارف کروائی گئی ہے اور زکو اینڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے تحت لاگو کی جائے گی ۔ . ہر مستحق بیوہ خاتون کو ایک لاکھ روپے نقد رقم دی جائے گی۔ . اگر بیوہ کا ایک بچہ ہے تو اضافی پچیس ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔ . اگر دو بچے ہیں تو مزید پچاس ہزار روپے دیے جائیں گے۔سکیم کا مقصد بیوہ خواتین پر مالی دباؤ کم کرنا اور ان کے بچوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ زکو اینڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے اس اسکیم کے لیے چار ارب روپے مختص کیے ہیں، جو بیوہ خواتین کی معاشی حالت مضبوط بنانے اور امدادی ذرائع پر انحصار کم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق یہ اسکیم اس ماہ کے آخر تک لاگو ہونے کی توقع ہے اور مستحق خواتین کو جلد ہی رجسٹریشن اور مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

Leave feedback about this