موسم

بادل برسنے کو تیار! محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے منگل تک بارش متوقع ہے

بادل برسنے کو تیار! محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے منگل تک بارش متوقع ہے

بادل برسنے کو تیار! ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج سے منگل تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔ بلوچستان کے 19 اضلاع میں آج ہلکی بارش متوقع ہے، جبکہ چمن، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ اور زیارت کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی آج سے منگل تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ حکام نے خاص طور پر ناران، کاغان، کالام اور چترال کے بالائی علاقوں میں سڑکیں بند ہونے اور پھسلن کے خدشات کے حوالے سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مغربی ہواؤں کے اثر سے ساحلی علاقوں میں بھی کہیں کہیں تیز ہوائیں اور ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھی مطلع ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے۔

پنجاب کے بالائی علاقوں میں بھی 8 سے 10 فروری تک بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔ فیصل آباد ڈویژن میں 9 اور 10 فروری کے دوران گھنے بادلوں کے ساتھ بارش متوقع ہے، جس کے پیش نظر شہریوں اور ڈرائیورز کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ماہرین موسمیات نے عوام کو موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر سے پہلے ضروری احتیاطی اقدامات کرنے، گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کرنے، اور پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image