چمن: انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے سیکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چمن کے علاقے روغانی میں پیش آیا۔
واقعے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا جب کہ پولیو ورکرز محفوظ رہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Leave feedback about this