کراچی: پولیس نے جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی اور کارکنوں کو الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پریس کانفرنس کے دوران حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے پریس کانفرنس میں موجود جماعت اسلامی کے کارکنوں کو منتشر کردیا۔
اس سے قبل جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جماعت اسلامی ملک بھر میں ہونے والے مظالم کو اجاگر کرنے آئی ہے۔
محمد فاروق نے کہا کہ یہ بادشاہ کا گھر نہیں، پریس کانفرنس ہوگی، پریس کانفرنس کرنے کی اجازت نہ دی گئی تو احتجاج ہوگا۔
محمد فاروق نے کہا کہ 14 فروری کو سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، وہ دھرنا ہوگا اور یہ پریس کانفرنس بھی ہوگی۔

Leave feedback about this