پاکستان تازہ ترین دنیا

شائننگ انڈیا کا پردہ فاش! عالمی جریدے نے مودی حکومت کے دعوؤں کو چکنا چور کر دیا

شائننگ انڈیا کا پردہ فاش! عالمی جریدے نے مودی حکومت کے دعوؤں کو چکنا چور کر دیا

فارن افیئرز نے پردہ فاش کر دیا، پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارت،امریکا تعلقات شدید بحران کا شکار، ٹرمپ کی پاکستان نواز پالیسی نے بھارتی قیادت میں سفارتی بحران کھڑا کر دیا

امریکی جریدہ فارن افیئرز نے اپنے تازہ تجزیے میں کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارت اور امریکا کے تعلقات انتہائی خراب مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ جریدے کے مطابق موجودہ صورتحال دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، سیاسی اور سفارتی تعلقات پر گہرے اثرات مرتب کر رہی ہے

فارن افیئرز کے تجزیے میں بتایا گیا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے لیے کردار کو سراہا گیا، جس نے بھارتی قیادت میں شدید ناخوشگواری پیدا کی۔ صدر ٹرمپ کی پاکستان کے ساتھ گرمجوشی اور کامیابیوں کا ذکر بھارت کے لیے سفارتی لحاظ سے ذلت کا باعث بن گیا۔

اسی تجزیے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ امریکا نے بھارت کے ساتھ ممکنہ تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کیا اور بھارتی برآمدات پر بھاری محصولات عائد کیے، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید سرد مہری پیدا ہوئی۔

ماہرین کے مطابق بھارت اور امریکا کے تعلقات میں یہ کشیدگی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ عالمی طاقتوں کے مفادات اور خطے کی سیاست کس حد تک حساس اور پیچیدہ ہو گئی ہے۔ فارن افیئرز نے کہا کہ مستقبل قریب میں دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتر رابطہ قائم کرنے کے لیے مزید مذاکرات اور سفارتی کوششیں درکار ہوں گی۔

یہ رپورٹ اس بات کو بھی اجاگر کرتی ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے امریکا اور بھارت کے تعلقات میں توازن انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جبکہ پاکستان کی موجودہ سفارتی اور عسکری حکمت عملی بھی خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image