تازہ ترین

پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا آج یوم پیدائش منایا جا رہا ہے

پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا آج یوم پیدائش منایا جا رہا ہے

اسلام آباد:سیاست کو اونچے محلات سے نکال کر گلی کوچوں تک لانے والے اور پاکستان کی قومی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے والے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔ذوالفقار علی بھٹو پہلے عوامی لیڈر تھے جنہوں نے قوم کو جمہوریت کی پہچان دی اور عوام میں بے حد مقبولیت حاصل کی، وطن عزیز کو پہلا متفقہ آئین دینے والے ذوالفقار علی بھٹو 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا اور آکسفورڈ سے اعلی تعلیم حاصل کی اور وکالت کو پیشے کے طور پر اختیار کیا، بھٹو سکندر مرزا کی کابینہ کے رکن جبکہ ایوب خان کی کابینہ میں وزیر خارجہ بنے۔1967 میں ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر عام انتخابات میں عوام کا بھرپور اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، بھٹو کے دور اقتدار میں پاکستان کا آئین بنایا گیا، جوہری پروگرام شروع ہوا، سٹیل مل اور قومی پیداواری ادارے بنے۔
1977 کے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات اور امن و امان کی صورت حال کو جواز بنا کر جنرل ضیا الحق نے مارشل لا نافذ کیا اور ذوالفقار علی بھٹو کو ایک مقدمہ قتل میں ملوث کر کے سزائے موت دلوا دی، 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کو راولپنڈی جیل میں پھانسی دے دی گئی۔میئر کراچی مرتضی وہاب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 4 اپریل 1979 کو ذوالفقار علی بھٹو کو عدالتی حکم پر تختہ دار پر لٹکا کر عوامی سیاست کی بساط کو لپیٹ دیا گیا تھا، ذوالفقار علی بھٹو کے حوالے سے دائر صدارتی ریفرنس پر ملک کی سب سے بڑی عدالت نے مقدمے کا جائزہ لیا اور عدالتی عمل کو غیر منصفانہ قرار دیا۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image