لاہورکی اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی سرکاری ریٹس سے مہنگے داموں فروخت ہونے کاسلسلہ جاری ہے۔ ایل پی جی کا سرکاری ریٹ 294روپے فی کلو مقرر ہے، مگراوپن مارکیٹ میں 450سے 500روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔دکانداروں کااس حوالے سے کہناہے کہ ایل پی جی پر فی کلو 20سے30روپے منافع رکھ کر آگے فروخت کرتے ہیں۔
سرکاری نرخ نامے پر ایل پی جی کی خرید نہیں، لہٰذا 294روپے میں کیسے فروخت کریں ۔ دوسری طرف شہریوں نے ایل پی جی مزید سستی کرنے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری نرخوں پراس کی فروخت یقینی بنانے کامطالبہ بھی کیاہے۔





